Friday, 19 September 2014

11:54
یویارک (نیوز رپورٹ)بوئنگ کمپنی کا جدیدترین مسافر طیارہ ڈریم لائنز 787-9اڑان بھرنے کے لئے تیار ہے۔ سروس میں آنے والا پہلا 787-9جہاز ایئر نیوزی لینڈ کو فراہم کیا جائے گا۔ اور اس پر کمرشل فلائٹیں رواں سال کے آخر میں شروع کی جائیں گی۔ ایئر نیوزی لینڈ نے اس ماڈل کے 10طیاروں کا آرڈر دے رکھا ہے۔ میڈیا کے سامنے پیش کئے جانے والے اس ماڈل کے پہلے طیارے پر ایئر نیوزی لینڈ کا لوگو اور کالا پینٹ کیا گیا ہے۔ بوئنگ کے مطابق یہ پچھلے ماڈل 787-8سے 20فٹ لمبا ہے اور اس میں 40مسافروں کی اضافی گنجائش ہے۔ پچھلے ماڈل میں 201-250مسافروں کی گنجائش تھی۔ مزید یہ کہ یہ بغیر ایندھن ڈلوائے گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 300میل کا اضافی سفر طے کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment