لاہور (ویب ڈیسک) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں طالب علموں نے
شمسی توانائی سے چلنے والی کار تیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق یو نیورسٹی آف
مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کے شعبہ الےکٹرےکل انجینئرنگ کے طالب
علموںمحمد جاوید، بشارت علی اورمحمد سکندر کی بنا ئی گئی شمسی توانائی سے
چلنے والی یہ کار40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی
ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کار بجلی سے بھی چارج ہو سکتی ہے اور ایک بار
چارج ہونے پر یہ 150کلو میٹرکا سفر با آسانی طے کر سکتی ہے، اس گاڑی
پرمجموعی طورپر ڈیڑھ لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ طالب علموں کا کہنا ہے کہ یہ
کار شور اور دھوئےں کی آلودگی سے پاک ہے، مستقبل مےں پٹرول کی کمی کو مد
نظر رکھتے ہوئے شمسی توانائی سے چلنے والی جدےد ٹےکنالوجی سے فائدہ اٹھانا
چاہےے تا کہ ہمارا ملک ترقی کی جدےد راہ پر گامزن ہو سکے۔
0 comments:
Post a Comment