نیویارک (ویب ڈیسک) سمارٹ فون، سمارٹ واچ، سمارٹ کار کے بعد اب سمارٹ تالے
بھی متعارف کرادئیے گئے ہیں۔ سمارٹ لاگ ”آکسٹ“ ایسا تالا ہے جس کی چابی
سمارٹ فون میں ہے۔ سمارٹ فون کی مدد سے بلیو ٹوتھ اور وائی فائی کے ذریعے
تالا کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے، سمارٹ فون چوری یا گم ہوجائے یا اس کا
ڈیجیٹل پروگرام کام نہ کررہا ہو تو اس کے ساتھ عام تالے جیسی ایک چابی بھی
دستیاب ہے، اس تالے کو بولٹ کےساتھ لگایا جائےگا مگر یہ بولٹ کسی چور کےلئے
کھولنا یا لاک کو توڑنا ممکن نہیں ہے۔ یہ لاک گزشتہ سال نیویارک ڈیزائن
ویک میں پیش کیا گیا تھا جبکہ اب اسے باقاعدہ طور پر فروخت کیلئے پیش کیا
گیا ہے۔ ”آگسٹ“ نامی یہ لاک 200 ڈالر کی قیمت میں دستیاب ہے۔ اس لاک کو گھر
سے دور ہونے پر بھی بند یا کھولا جاسکتا ہے۔
Monday, 15 September 2014
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment