ممبئی (آن لائن) اداکار سلمان خان پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام
ممبئی کی ایک مسلم تنظیم نے عائد کیا ہے۔ تنظیم کے عہدیدار نے مقامی تھانے
میں سلمان خان کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اپنے فیشن
شو میں سلمان خان نے عربی رسم الخط کا استعمال کیا جس سے مسلمانوں کے
جذبات مجروح ہوئے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا سلمان خان کی این جی او"بینگ
ہیومین " کے تحت ہونے والے اس فیشن شو میں خواتین ماڈلز نے جو ٹی شرٹس پہن
رکھی تھیں ان پر عربی رسم الخط میں کچھ لکھا ہوا تھا جس سے قرآنی آیات کا
شبہ پڑتا تھا۔ ملبوسات دیکھ کر ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔ عدالت سلمان
خان سے جواب طلب کرے۔
Monday, 15 September 2014
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment