اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے
کہاہے کہ احتجاج ہرکسی کا بنیادی حق ہے ، عدالت نے کنٹینرز ہٹانے کاحکم
دیا لیکن حکومت عدالتی فیصلے نہیں مان رہی ۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ اِسی عدالت نے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دیاجس پر انتظامیہ نے عمل نہیں کیا لیکن دفعہ 144کے نفاذ میں سردھڑ کی بازی لگادی جس پر تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے پولیس کو استعمال کیاگیااوریہ سیاسی معاملہ ہے ۔
اُن کاکہناتھاکہ آج پاکستان کا بدلتاماحول وہی تبدیلی ہے جو عمران چاہتے ہیں ، لیگی رکن نے دوگھنٹے جہاز لیٹ کرایا جس پر مسافروں نے اُسے پکڑ کر نیچے اُتاردیااورایک سینیٹر کو بھی واپس جاناپڑا،یہی قانون کی حکمرانی ہے جس کی تحریک انصاف نے کوشش کی تھی اور رنگ لائی ،وہ کہتے ہیں کہ تبدیلی آنہیں رہی ، آگئی ہے لیکن حکومت تاحال عدالتی احکامات نہیں مان رہی۔

0 comments:
Post a Comment